جعفر بن محمد ابوالمعشر البلخی
ابو محشر | |
---|---|
ابو محشر، جعفر بن محمد البلخی | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 787ء بلخ, Khurasan[1] |
وفات | c. 886 واسط، عراق، عراق |
رہائش | بلخ، بغداد |
شہریت | دولت عباسیہ |
عملی زندگی | |
استاذ | یعقوب ابن اسحاق الکندی [2] |
پیشہ | ماہر فلکیات ، ریاضی دان [3]، فلسفی ، منجم [4] |
پیشہ ورانہ زبان | عربی [5] |
شعبۂ عمل | ریاضی ، نجوم [6]، فلکیات [6] |
درستی - ترمیم |
ماہرِ فلکیات اور ماہر علم نجوم جعفر بن محمد ابوالمعشر البلخی جسے انگریزی میں Albumasar کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، ابو معشر جعفر بن محمد بن عمر البلخی، اسلام میں علمائے نجوم کے سب سے بڑے اور یورپ میں قرونِ وسطی میں سب سے زیادہ شہرت رکھنے والے سائنس دان سمجھے جاتے ہیں، وہ البوماسر کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، بلخ (مشرقی خراسان) میں 787ءم یں پیدا ہوئے اور طلبِ علم کے لیے بغداد آئے، الفہرست کے مطابق ان کا گھر باب خراسان کے مغربی جانب میں تھا، وہ پہلے اصحابِ حدیث میں سے تھے پھر علمِ حساب اور ہندسہ کی طرف آئے اور پھر علمِ نجوم کی طرف راغب ہو گئے، وہ واسط میں بھی رہے اور وہیں پر 28 رمضان 272ھ کو وفات پائی۔
علمی دور
[ترمیم]ابو معشر نے اپنی عملی زندگی کا آغاز بغداد میں خلیفہ المامون کے دورِ خلافت میں بحیثیت محدث شروع کیا۔ انھوں نے قبل از اسلام عربی تقویم اور خلفائے راشدین کی زندگیوں کا بغور مطالعہ کیا۔ 820ء میں اس کی زندگی میں ایک اہم واقعہ رونما ہوا جس سے اس کی علمی سرگرمیوں کا رخ بدل گیا۔ یہ واقعہ ایک مباحثہ تھا جو اس کے اور مشہور فلسفی ابو یوسف یعقوب بن اسحاق الکندی کے مابین رونما ہوا۔ الکندی بیک وقت مشہور دانشور و فلسفیوں، افلاطون، ارسطو، شارمین ارسطو، نوافلاطینیوں، حران کے صائبوں کی ہرمیس اور اغوٹاڈیمون سے منسوب کتابوں جیومیٹری، موسیقی، ہیئت اور علمِ نجوم میں دلچسپی رکھتاتھا۔ اُس نے ابومعشر کی سوچ میں وسعت پیدا کی۔ ابو معشر کی شہرت بطور ماہرِ نجوم اپنے معاصرین میں اور بعد کے دور میں بھی بہت زیادہ تھی ’’اثراتِ کواکب‘‘ کے ضمن میں وہ مسلمانوں کا استاد تھا۔ اس نے علم نجوم کی ضرورت اور اہمیت کو ثابت کرنے کے لیے سب سے زیادہ وضاحت کے ساتھ جو فلسفیانہ دلائل دیے انھیں اپنی کتاب ’’اثبات علم نجوم‘‘ میں پیش کیے۔ ابومعشر کی تصانیف میں وہ سب اثرات نمایاں ہیں جو ایران اور ہندوستان کی ثقافتی تحریکوں سے عربی علوم پر مرتب ہو رہے تھے، لیکن ابو معشر نے اپنے معاصرین کے علم و فضل سے خوب استفادہ کیا۔ اس کی متعدد
تالیفات
[ترمیم]علمِ نجوم پر انھوں نے بہت ساری تصانیف چھوڑی ہیں، ابن الندیم نے تیس سے زائد کتب کا تذکرہ کیا ہے، مگر جو تصانیف ہم تک پہنچی ہیں وہ یہ ہیں: کتاب المدخل الکبیر جو کئی زبانوں میں ترجمہ ہوکر کئی بار شائع ہو چکی ہے، کتاب احکام تحاویل سنی الموالید یہ کتاب بھی مختلف زبانوں میں ترجمہ ہوکر کئی بار شائع ہو چکی ہے۔
- کتاب موالید الرجال والنساء
- کتاب الالوف فی بیوت العبادات
- کتاب الزیج الکبیر
- کتاب الزیج الصغیر
- کتاب الموالید الکبیر
- کتاب الموالید الصغیر
- کتاب الجمہرہ
- کتاب الاختیارات
- کتاب الانوار
- کتاب الامطار والریاح وتغیر الاہویہ
- کتاب السہمین واعمار الملوک والدول
- کتاب اقتران النحسین فی برج السرطان
- کتاب المزاجات، کتاب تفسیر المنامات من النجوم
- کتاب الاقالیم۔
- زیجات: یہ فلکی جد اول اور نقشوں کا مجموعہ ہے جو بدقسمتی سے ضائع ہو چکا ہے، اس میں اہلِ ہند کے نظریہ ہزار سالہ ادوار کے مطابق سیاروں کی حرکات کا حساب لگایا گیا ہے۔
- المدخل الکبیر: یعنی علم نجوم کا عظیم مقدمہ۔ یہ عربی زبان کی ایک تالیف ہے۔ لاطینی زبان میں اس کا ترجمہ دو مرتبہ ہوچکاہے۔
ابومعشر اس نے لمبی عمر پائی تھی۔ 886ء میں اس کا انتقال ہوا۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ The Arrival of the Pagan Philosophers in the North:A Twelfth Century Florilegium in Edinburgh University Library, Charles Burnett, Knowledge, Discipline and Power in the Middle Ages, ed. Joseph Canning, Edmund J. King, Martial Staub, (Brill, 2011), 83;"...prolific writer Abu Ma'shar Ja'far ibn Muhammad ibn 'Umar al-Balkhi, who was born in Khurasan in 787 A.D. and died in Wasit in Iraq in 886..."
- ↑ عنوان : Encyclopaedia of Islam — تاریخ اشاعت: 1986 — جلد: 5 — صفحہ: 123
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn20010601552 — اخذ شدہ بتاریخ: 28 ستمبر 2023
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn20010601552 — اخذ شدہ بتاریخ: 15 دسمبر 2022
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn20010601552 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn20010601552 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
- ↑ Yamamoto 2007.
- خراسان کی شخصیات
- 787ء کی پیدائشیں
- 886ء کی وفیات
- آٹھویں صدی کی ایرانی شخصیات
- آٹھویں صدی کی عباسی شخصیات
- آٹھویں صدی کے عرب مصنفین
- آٹھویں صدی کے مسلمان
- اسلامی قرون وسطی کے ماہرین فلکیات
- اسلامی قرون وسطی کے منجمین
- ایرانی ماہرین فلکیات
- صوبہ بلخ کی شخصیات
- قرون وسطی کے فارسی ماہرین فلکیات
- قرون وسطی کے فارسی منجمین
- نویں صدی کی ایرانی شخصیات
- نویں صدی کی عباسی شخصیات
- نویں صدی کے ماہرین فلکیات
- نویں صدی کے مسلمان
- نویں صدی کے منجمین
- طويل عمری دعوے
- نویں صدی کے عرب مصنفین
- شعوبیہ
- بلخ کی شخصیات
- بلخ میں پیدا ہونے والی شخصیات
- بلخ میں وفات پانے والی شخصیات
- واسط کی وفیات