مندرجات کا رخ کریں

ابن یونس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ابن یونس
(عربی میں: ابن يونس ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
پیدائشی نام (عربی میں: أَبُو اَلْحَسَن عَلِي بْن أَبِي سَعِيد عَبْدِ اَلرَّحْمَن بْن أَحْمَد بْن يُونُس بْن عَبْدِ اَلْأَعْلَى اَلصَّدَفِيِّ اَلْمِصْرِيِّ ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش سنہ 950ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فسطاط   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 1009ء (58–59 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قاہرہ ،  فسطاط   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت دولت فاطمیہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
استاذ ابو الوفا البوزجانی   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ریاضی دان ،  ماہر فلکیات ،  منجم ،  فلسفی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل فلکیات ،  ریاضی   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابو الحسن علی بن ابی سعید عبد الرحمن بن احمد بن یونس المصری، البتانی اور ابی الوفاء البوزجانی کے بعد سب سے زیادہ شہرت پانے والے ریاضی اور فلکیات دان ہیں، مستشرق سارٹن انھیں چوتھی صدی ہجری کے سب سے بڑے سائنسدانوں میں شمار کرتے ہیں، وہ شاید مصر کے سب سے بڑے فلکیات دان تھے، مصر میں پیدا ہوئے اور وہیں پر شوال 399 ہجری کو وفات پائی۔

ابن یونس کا خاندان ایک مشہور علمی گھرانہ ہے، ان کے والد سعید مصر کے محدث، مؤرخ اور مشہور عالم تھے، ان کے بڑے دادا یونس امام شافعی کے دوست اور علمِ نجوم کے ماہر تھے۔

“الزیج الحاکمی” کے نام سے ایک زیچ بنایا اور کافی تصانیف چھوڑیں جن میں قابلِ ذکر تصانیف یہ ہیں : غایہ الانتفاع فی معرفہ الدوائر والسمت من قبل الارتفاع، التعدیل المحکم، جداول السمت، جداول فی الشمس والقمر، ابن یونس نے ہی یحیی بن ابی منصور کا زیچ درست کیا تھا، وہ مثلثات کے ماہر تھے اور کروی مثلثات کے بہت مشکل مسائل حل کیے اور اقواس کا حساب دریافت کیا، آخر میں بتاتے چلیں کہ انھوں نے ہی گھڑی کا pendulum ایجاد کیا تھا نا کہ گیلیلیو نے جیسا کہ عام طور پر سمجھا جاتا ہے۔

ابن یو نس نے پینڈولم دسویں صدی میں ایجاد کیا تھا۔ اس ایجاد سے وقت کی پیمائش پینڈولم کی جھولن(oscillation) سے کی جانے لگی۔ اس کی اس زبردست ایجاد سے مکینکل کلاک دریافت ہوئی تھی۔ [2]


زمین کا محور(axis) دیکھنے میں تو بظاہر قطب تارے کی طرح ساکن نظر آتا ہے مگر حقیقت میں یہ ساکن نہیں بلکہ آہستہ آہستہ مدھم رفتار سے دائرے کی صورت میں گردش کر تا ہے۔ اس حرکت کے بہت خفیف ہونے کے باعث یہ ہمیں محسوس نہیں ہوتی ہے۔ یہ دریافت مصر کے سا ئنسداں عبد الرحمن ابن یونس (1009 ء ) نے کی تھی۔ یہ پیمائش اتنی چھو ٹی ہے کہ اسے معلوم کر لینا ابن یونس کی ہیئت دانی کا کمال تھا۔ [3]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. عنوان : Gran Enciclopèdia Catalana — گرین انسائکلوپیڈیا کیٹلینا آئی ڈی: https://www.enciclopedia.cat/ec-gec-0000371.xml — بنام: Abū-l-Ḥasan ibn Yūnus al-Miṣrī
  2. Science and civilization is Islam, Dr. S.H. Nasr, page 1
  3. مسلمان سا ئنسداں اور ان کی خدمات از ابراہیم عمادی ندوی صفحہ 92