اہنسا
اَہِنْسَا کے لفظی معانی ہیں بنا ہنسا کے یا بنا ظلم، جبر، تشدد کے رجحان کے۔ یہ لفظ عام فہم اور آسان ہو کر بھی زندگی کی مشکلات کو برداست کرتے ہوئے اس کا اپنانا بے حدمشکل ہے۔ [1]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ jharexam.in (Error: unknown archive URL)
تشدد کی مضرتیں
[ترمیم]اہنسا کا فروغ دینے والے دعوٰی کرتے ہیں کہ اگر زور آوری سے کہیں فتح ہو بھی جائے تو بھی طبعیت میں بے چینی رہتی ہی ہے۔ اس کی قدیم بھارت میں روشن مثال حکمران اشوک کی دی جاتی ہے۔ وہ خونریزی سے بھارت پر اپنی جیت کا پرچم پھیلایا لیکن آخر اسے سکھ حاصل نہیں ہوا۔ اسی کے نتیجے میں اس نے اہنسا کا مبلغ بننا منظور کرکے بدھ مت کو اپنایا، تب اسے وہ سکھ حاصل ہوا۔
گاندھی کی مثال
[ترمیم]گاندھی جی کی زندگی بھی عام آدمی کی طرح تھی۔ مگرانہوں نے اپنی جدوجہد کے لیے اہنسا کو چنا۔ ان کا ماننا تھا کہ شانتی (امن) میں جو طاقت ہے وہ یدھ (جنگ) میں نہیں ہے۔ کئی لوگوں نے ان کی باتوں کی مخالفت کی لیکن گاندھی جی اپنے اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹے۔ اسی وجہ سے انھوں نے بھگت سنگھ، شیو رام راج گرو اور سکھ دیو کی پھانسی منظور کی کیونکہ ان کی نظروں میں ان لوگوں نے ہنسا کا جواب ہنسا سے دیا تھا۔ اسی عدم تشدد تحریک آزادی سے بھارت نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی تھی۔
اہنسا سے متاثر کچھ اور بین الاقوامی شخصیات
[ترمیم]اہنسا اور عام آدمی کو محظوظ کرنے والا میڈیا
[ترمیم]اہنسا اور گاندھی جی کے اسی اصول پر کچھ سال پہلے بھارت میں ایک فلم بنی جس کا نام تھا لگے رہو منا بھائی۔ سنجے دت کی مرکزی اداکاری والی ودھو ونود چوپڑا کی اس فلم میں کئی چھوٹے چھوٹے واقعات تھے جنہیں دیکھ کر ناظرین کو یہ یقین دہانی کی کوشش کی گئی کہ اہنسا میں طاقت ہوتی ہیں مثلاً روزانہ ایک شخص دوسرے کے گھر کے سامنے پان کا پیپ تھوکتا ہے، وہ شخص اس سے روز لڑتا لیکن وہ نہیں سنتا۔ لیکن جس دن اس شخص نے بنا لڑائی کیے امن سے اس جگہ کو صاف کرنا شروع کیا، تھوکنے والے شخص کو خود ہی اپنی کرتوت پر شرم آ گئی اور اس نے وہ عادت سدھار لی۔ جو کام لڑکر نہیں ہو پایا وہ امن سے ہو گیا۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم][./Https:https://floweraura.net/khatrimaza-full/آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ floweraura.net (Error: unknown archive URL) Internatioal non Violence day quotes]
ویکی ذخائر پر اہنسا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |