مندرجات کا رخ کریں

ڈکٹا فون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


Dictaphone

Dictaphone

ایک مشین جو دفتروں میں استعمال ہوتی ہے۔ ڈکٹا ’’ڈکٹیشن‘‘ کے معنی املا اور فون کے معنی بولنے یا آواز نکالنے کے ہیں۔ اس مشین میں موم کا ایک سلنڈر ہوتا ہے جو گراموفون کے ریکارڈ کی طرح گھومتا رہتا ہے۔ جب کوئی افسر کوئی چھٹی، رپورٹ یا کسی قسم کی یاداشت ٹائپ کرانا چاہتا ہے تو وہ اس مشین کو حرکت میں لا کر اس کے ہارن میں اپنا ڈرافٹ بولتا جاتا ہے اور وہ تقریر موم کے سلنڈر پر نقش ہو کر ریکارڈ ہوتی چلی جاتی ہے۔ جب تقریر ختم ہو جاتی ہے تو مشین بند کرکے ٹائپ کرنے والے کے سپرد کر دی جاتی ہے۔ ٹائپسٹ ہیڈ فون کانوں سے لگا کر مشین کو چلاتا ہے اور افسر کی تقریر کو ٹائپ کرتا چلا جاتا ہے۔