مندرجات کا رخ کریں

نماز حاجت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جب کسی کو کوئی حاجت درپیش ہو تو دو یا چار رکعت نفل بعد نماز عشاء پڑھے۔ حدیث میں ہے پہلی رکعت میں سورۃ الفاتحہ اور تین بار آیت الکرسی پڑھے اور باقی تین رکعتوں میں سورۃ الفاتحہ اور قل ہو اللہ احد، قل اعوذبرب الفلق، قل اعوذ بر ب الناس ایک ایک بار پڑھے تو یہ ایسی ہیں جیسے شب قدر میں چار رکعتیں پڑھیں۔ پھر اپنی حاجت کا سوال کرے۔ ان شاء اللہ تعالٰیٰ اس کی حاجت روا ہوگی۔ مشائخِ کرام فرماتے ہیں۔ ہم نے یہ نماز پڑھی اور ہماری حاجتیں پوری ہو ئیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]