عید پوریم
اس مضمون یا قطعے کو پوریم میں ضم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ |
عید پوریم | |
---|---|
پوریم کے کھیل کا منظر | |
منانے والے | یہودی |
قسم | یہودیت |
اہمیت | یہودی اس کو یوم نجات کے طور پر مناتے ہیں جیسا کہ آسترکی کتاب میں لکھا ہے۔ |
تقریبات | آستر کی کتاب سنتے ہیں، عبادت کرتے ہیں، عہدہ کھانے پکاتے ہیں اور خیرات کرتے ہیں۔ |
تاریخ | یروشلم میں ہر سال کے آحری مہینے ادار کی چودہویں تاریخ کو اور کئی جگہ 15 کو۔ |
منسلک | جیسے یہودی مقدس کتب میں عید ہنوکا کا جشن منانے کا حکم ہے۔ |
یہودیوں کی ایک عید، "پور" کا معنی ہے قرعہ، کہا جاتا ہے کہ اسے مردکی نے ہامان کی یہودیوں کے خلاف سازش کے ناکام ہونے کی یاد میں جاری کیا تھا۔ یہ یہودی ہر سال کے آخری مہینے کی 14 تاریخ کو مناتے ہیں۔[2]
عید پوریم کی ابتدا
[ترمیم]یہ ایک قدیم یہودی تہوار ہے جو 450 سال قبل مسیح سے بھی پہلے شروع ہوا۔[3] اس کی کہانی عہد نامہ قدیم کی کتاب آستر میں بیان ہوئی ہے۔ ایران کے بادشاہ اخسویرس نے اپنے وزیر ہامان کی چال میں آکر سارے یہودیوں کے قتل کا حکم دے دیا، لیکن مردکی نے یہ خبر آستر (ملکہ) تک پہنچا دی اس نے بادشاہ نے قتل کا حکم نشے کی حالت میں دیا سو وہ غصے میں آ گیا اور خود ہامان ہی کو قتل کر دیا اور ساتھ ہی یہودیوں کو اختیار دیا گیا انھوں نے اس دن (آخری مہینے کی 13ویں تاریخ) ہامان کے لوگوں کو قتل کیا اور اگلے دن خوشی کی اور اس کو ہر سال عید کی طرح منانے کا حکم ان کو دیا گيا۔[4]