مندرجات کا رخ کریں

سموگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سموگ سموگ کیا ہے؟

موسمی تبدیلی کے دوران انورژن کے عمل کی وجہ سے سردیوں میں بادل رات کے وقت زمین کی سطح پر آ جاتے ہیں اور عام طور پر سورج نکلنے کے بعد اس کی تپش سے غائب ہو جاتے ہیں جسے ہم FOG یا دھند کہتے ہیں۔ آج جس دھند کا سامنا ہم کر رہے ہیں یہ فاگ نہیں SMOG ہے۔ سموگ پیلی یا کالی دھند کا نام ہے جو فضا میں آلودگی سے بنتی ہے۔سموگ میں باریک ذرات کی بڑی تعداد وولمیٹائل آرگینگ کمپاونڈز کہا جاتا ہے۔یہ ذرات مختلف گیس،مٹی اور پانی کے بخارات سے مل کر بنتے ہیں۔صعنتوں،گاڑیوں اور کوڑا کرکٹ جلانے سے سلفر ڈائی آکسائیڈ SO2,ناٹئڑوجن آکسائیڈ NO کی بڑی مقدار میں ذرات بھی ہوا میں شامل ہو جاتے ہیں اور جب سورج کی کرنیں ان گیس اور ذرات پر پڑتی ہیں تو یہ سموگ کی شکل اختیار کر کے فضا کو آلودہ کر دیتی ہیں۔اِس کے علاوہ جب سردیوں میں ہوا کی رفتار کم ہوتی ہے تو دھواں اور دھند جمنے لگتے ہیں تو نتیجہ سموگ کی شکل میں نکلتا ہے سموگ سے دمہ یعنی سانس لینے میں دشواری،آنکھوں میں جلن،گلے میں خارش،نزلہ،زکام اور پھھپروں کے انفیکشن کا باعث بنتی ہے۔ سموگ سے پودوں کی افزائش کو بھی نقصان کے ساتھ ساتھ فصلوں اور جنگلات کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پنچاتی ہے۔صنعتوں اور گاڑیوں کے دھواں کا مناسب بندوبست اور کوڑا کرکٹ جلانے کی حوصلہ شکنی اور تعمیراتی کام والی جگہ پر پانی کا چھرکاوں کر کے سموگ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔دنیا کے کافی ممالک می مصنوعی بارش برسا کے سموگ پر قابو پایا جاتا ہے لیکن یہ طریقہ بہت مہنگا ہے تحریر ،مینر احمد