بی آر چوپڑہ
بی آر چوپڑہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 22 اپریل 1914ء [1][2][3][4] لدھیانہ |
وفات | 5 نومبر 2008ء (94 سال)[5][1][2][3][4] ممبئی |
شہریت | بھارت (1947–) برطانوی ہند (–1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
اولاد | روی چوپڑہ |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ پنجاب |
پیشہ | فلم ساز ، فلم ہدایت کار ، منظر نویس ، اداکار |
اعزازات | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
بالی وڈ فلم انڈسٹری کے نامور فلمساز اور ہدایت کار ہیں جو ہندوستانی فلمی صنعت میں وہ ایک ستون مانے جاتے تھے۔ ہمہ جہت شخصیت کے مالک بلدیو جنہیں انڈسٹری بی آر کے نام سے جانتی ہے، عام روش سے ہٹ کر فلمیں بنانے کے لیے مشہور تھے۔
ابتدائی زندگی
[ترمیم]بلدیو راج چوپڑہ 1914ء میں شہر لدھیانہ میں پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے لاہور یونیورسٹی سے انگریزی لٹریچر میں ایم اے کیا لیکن تقسیم ملک کے بعد وہ دہلی منتقل ہوئے اور بعد میں ممبئی آ گئے۔ بی آر چوپڑا نے بحثیت فلم ساز 1946ء میں کلکتہ میں فلم چاندنی چوک بنائی۔ اس فلم میں مسٹر ہانڈا نے بھی سرمایہ کاری کی تھی اور ان کا نام بھی فلمسا ز کے طور پر آیا تھا۔۔ چاندنی چوک قیام پاکستان کے بعد ۔۔ دیوانے دو کے نام سے سینما گھروں کی زینت بنی تھی۔۔( دیوانے دو) نعیم ہاشمی کی پہلی فلم تھی اور اس فلم کے ہیرو نعیم ہاشمی اور ہیروئن۔۔ اریکا تھیں۔۔ اریکا نے بعد میں رخشی کے نام سے پاکستان کی بے شمار فلموں میں اداکاری کی۔ وہ ایک اچھی رقاصہ تھیں۔ نعیم ہاشی کی اس پہلی فلم کے ہدایت کار ٹھاکر ہمت سنگھ۔۔ موسیقار جی اے چشتی اور شاعر اور رائٹر سیف الدین سیف تھے
فلمی زندگی
[ترمیم]انھوں نے فلمی دنیا میں اپنا سفر فلمی صحافی کے طور پر شروع کیا لیکن بعد میں 1955ء میں اپنی فلم کمپنی بی آر فلمز کے نام سے شروع کی۔ انھوں نے 1978ء میں بنی فلم ’گھر‘ میں اداکاری کی۔ ان کی ہدایت اور پروڈکشن میں کئی کامیاب فلمیں بنی ہیں جن میں قابل ذکر فلمیں ’نکاح‘، ’انصاف کا ترازو‘، ’پتی پتنی اور وہ‘، ’ہمراز‘، ’گمراہ‘، ’سادھنا‘ اور ’قانون‘ ہیں۔ اس میں سے ہر ایک فلم سماج کے سلگتے مسئلہ پر مبنی تھی۔
معاشرتی موضوعات پر فلمیں
[ترمیم]ان کی فلم ’نیا دور‘ اپنے وقت کی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی لیکن اس کا موضوع اس وقت کی فلموں کی روش سے بالکل مختلف تھا۔ نئے مشینی دور میں مزدور اور مالک کا رشتہ۔ فلم ’نکاح‘ میں انھوں نے مسلم سماج میں طلاق جیسے حساس موضوع کو خوبصورتی کے ساتھ اجاگر کرنے کی کوشش کی تھی۔ وہیں ’گمراہ‘ میں شوہر کے ساتھ بے وفائی ’انصاف کے ترازو‘ میں کمسن لڑکی کی عصمت دری ’سادھنا‘ میں ایک طوائف کی داستان پیش کی تھی اور یہ ساری فلمیں اپنے وقت کی کامیاب ترین فلمیں ثابت ہوئیں۔
آخری فلم
[ترمیم]کافی عمر ہوجانے کے باوجود ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے تھے انھوں نے اپنی عمر کے تجربے کو اپنے قلم کے ذریعہ دنیا کے سامنے رکھنے کی ایک کوشش فلم ’باغبان‘ میں کی۔ فلم کی کہانی تین پیڑھیوں کے گرد گھومتی ہے۔امیتابھ بچن اور ہیما مالنی کی اداکاری والی اس فلم نے دنیا کے سامنے اس سچائی کو رکھا جسے دیکھ کر ہر کسی نے سمجھا کہ کہیں یہ کہانی اس کی کسی اپنے کی تو نہیں ہے۔
متنوع شخصیت
[ترمیم]بی آر کو متنوع شخصیت کا مالک کہا جا سکتا ہے۔ انھوں نے فلم کے تقریباً ہر شعبہ میں طبع آزمائی کی۔ انھوں نے اگر فلمیں بنانا شروع کیں تو کچھ فلموں کی ہدایت بھی دی۔ فلموں کی کہانیاں بھی لکھیں اور فلم میں اداکاری بھی کی۔
اعزازات
[ترمیم]بی آر کو ان کی خدمات کے صلے میں کئی ایوارڈ بھی ملے۔1998ء میں فلم انڈسٹری کا سب سے بڑا ایوارڈ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ انھیں دیا گیا۔ فلم فیئر نے ان کی خدمات کے عوض انھیں فلم فیئر لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سے نوازا۔ 1960ء میں بنی ان کی فلم ’قانون‘ میں فلم فیئر نے انھیں بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ دیا۔
خاندان
[ترمیم]بی آر کے بیٹے روی چوپڑا آج ایک کامیاب فلمساز ہیں ان کے بیٹے بھی اب فلمسازی کے میدان میں قدم رکھ چکے ہیں۔ بی آر کے بھائی یش چوپڑہ انڈسٹری کے مانے ہوئے فلمساز ہیں جنھوں نے کئی کامیاب فلمیں انڈسٹری کو دیں اور اب ان کے بیٹے آدتیہ چوپڑا بھی اس میدان میں ہیں۔
انتقال
[ترمیم]94 سال کی عمر میں 5 نومبر 2008ء کو ان کا انتقال ہوا۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب ربط: https://d-nb.info/gnd/138893551 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 مئی 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w64271rp — بنام: Baldev Raj Chopra — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/3044209 — بنام: B. R. Chopra — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb16268968m — بنام: B. R. Chopra — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ https://www.thaindian.com/newsportal/uncategorized/filmmaker-br-chopra-dead_100115182.html
- 1914ء کی پیدائشیں
- 22 اپریل کی پیدائشیں
- 2008ء کی وفیات
- 5 نومبر کی وفیات
- ممبئی میں وفات پانے والی شخصیات
- دادا صاحب پھالکے اعزاز یافتگان
- پدم بھوشن وصول کنندگان
- اکیسویں صدی کے بھارتی ڈراما نگار اور ڈراما نویس
- اکیسویں صدی کے مرد مصنفین
- بالی وڈ اداکار
- بالی وڈ ہدایتکار
- بیسویں صدی کے بھارتی فلم ہدایت کار
- بیسویں صدی کے بھارتی مرد مصنفین
- بھارتی فلم ہدایت کار
- بھارتی فلمی پیشکار
- بھارتی مرد منظر نویس
- پنجابی شخصیات
- پنجاب، بھارت کے فلم پروڈیوسر
- پنجاب، بھارت کے فلم ہدایت کار
- پنجاب، بھارت کے منظر نویس
- ضلع شہید بھگت سنگھ نگر کی شخصیات
- علوم و فنون میں پدما بھوشن اعزاز وصول کردہ شخصیات
- فضلا جامعہ پنجاب
- فلم فیئر فاتحین
- قومی فلم اعزاز (بھارت) فاتحین
- لدھیانہ کی شخصیات
- ممبئی کے فلم پروڈیوسر
- ممبئی کے فلمی ہدایت کار
- ممبئی کے مصنفین
- ممبئی کے منظر نویس
- ہندی زبان کے فلم ہدایت کار
- ہندی فلم پروڈیوسر
- ہندی منظر نویس
- فلم فیئر حاصل زیست اعزاز یافتگان
- بیسویں صدی کی بھارتی شخصیات