وگ (برطانوی سیاسی جماعت)
رہنما |
|
---|---|
تاسیس | 1678ء |
تحلیل | 6 جون 1859 |
پیشرو | راؤنڈ ہیڈ |
ضم در | لبرل پارٹی |
نظریات | پارلیمانی نظام لبرلزم[1][2] کلسک لبرلزم[3] |
سیاسی حیثیت | آزاد خیال[4][5][6] |
مذہب | پروٹسٹنٹ مسیحیت |
وگ یا وگز (انگریزی: Whigs) (تاسیس: 1678ء) سترہویں صدی کی ایک برطانوی لبرل سیاسی جماعت کا نام ہے جو ٹوری پارٹی کی مخالف تھی۔ لفظ ٹوری کی طرح وگ بھی ایک تحقیر آمیز لفظ تھا جس کے معنی گھوڑوں کے چور کے ہیں۔ سترہویں صدی میں یہ نام اختلاف رکھنے والے اسکاٹ لینڈ کے ارکان کے لیے استعمال کیا گیا تھا جو پرانی روایتوں کے مخالف اور باغی ہوتے تھے۔ان ارکان نے 1680ء کے بعد بادشاہ کے اختیارات کم کرنے اور پالیمنٹ کے اختیارات زیادہ کرنے کے لیے تگ و دو شروع کی۔ اصل وگ وہ باغی تھے جنھوں نے ناکام بغاوت کی اور انگلستان سے اسکاٹ لینڈ کی کلیسائی یگانگت کے خلاف تھے۔ 1680ء میں وہ سیاست دان جو رومن کیتھولک کو بادشاہت سونپنا نہیں چاہتے تھے، وگ کلائے۔ 1688ء کے شاندار انقلاب سے وھگ کی سیادت کا طویل دور شروع ہوا۔ اس انقلاب کے بعد ٹوری پارٹی اور وگ پارٹی کے اختلافات کم ہو گئے اور ٹوری پارٹی کے لوگوں نے بڑی حد تک وگ پارٹی کی یہ بات مان لی کہ بادشاہت کسی حد تک آئینی ہونی چاہیے، یہ کوئی خدائی حقِ وراثت نہیں۔ وگ پارٹی بڑی حد تک نوابوں، جاگیر داروں اور سرمایہ داروں کی پارٹی بن گئی تھی۔ 1714ء میں ملکہ این کے انتقال کے بعد تقریباً پطاس برس تک رؤسا اور مالدار خاندانوں کی حکومت رہی ااور وہ اپنے آپ کو وگ کہتے تھے۔ ان میں اہم ترین شخصیات سر رابرٹ والپول اور ہنری پلہم کی تھی جوبطور وزیر اعظم بہت مشہور ہوئے،انھوں نے جماعت کو سیاسی قوت عطا کی اور جدید کابینوی طرزِ حکومت کو ایک خاص شکل دی۔ وھگ جماعت نے جان لاک کی جمہوری اقدار کی پیروی کی۔ 1830ء سے 1841ء تک ارل گرے اور لارڈ میلبورن کے تحت وگ وزارتیں بنیں اور انھوں نے پہلا قانون اصلاح (Reform Bill) 1832ء میں پاس کیا۔ اس کے بعد وگ پارٹی کے بہت سے ارکان ابھرتی ہوئی لبرل پارٹی میں شامل ہو گئے اور بہت سارے ٹوری پارٹی میں جا ملے اور آہستہ آہستہ وگ پارٹی ختم ہو گئی۔[7][8][9]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Alan Sykes (2014)۔ مدیر: Routlegde۔ The Whigs and the politics of Reform۔ The Rise and Fall of British Liberalism: 1776-1988
- ↑ Robert Leach (2015)۔ مدیر: Macmillan۔ Political Ideology in Britain۔ صفحہ: 32–34
- ↑ Norman Lowe (2017)۔ مدیر: Macmillan۔ Mastering Modern British History۔ صفحہ: 72
- ↑ Jonathan Charles Douglas Clark (2000)۔ English Society, 1660-1832: Religion, Ideology and Politics During the Ancien Régime۔ Cambridge University Press۔ صفحہ: 515
- ↑ William Hay (2004)۔ The Whig Revival, 1808-1830۔ Springer۔ صفحہ: 177
- ↑ Reuven Y. Hazan (1998)۔ Centre Parties: Polarization and Competition in European Parliamentary Democracies۔ A&C Black۔ صفحہ: 21
- ↑ جامع اردو انسائکلوپیڈیا (جلد 2، تاریخ)، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی، 2000ء، ص 430
- ↑ وھگ اینڈ ٹوری، دائرۃالمعارف برطانیکا آن لائن
- ↑ محمد صدیق قریشی، کشاف اصطلاحات سیاسیات (حصہ دوم)، مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد، 1986ء، ص 626