• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا میں مارشل لاء لگانے کی تحقیقات، پولیس کا صدر کے دفتر پر چھاپہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

جنوبی کوریا کی پولیس نے صدر یون سک یول کے دفتر پر چھاپہ مار کر ملک میں مارشل لاء لگانے سے متعلق شواہد اکٹھے کیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارشل لا لگانے کی تحقیقات کے سلسلے میں جنوبی کورین پولیس نے صدر یون سک یول کے دفتر پر چھاپہ مارا تاہم اس وقت صدر اپنے دفتر میں موجود نہیں تھے۔

جنوبی کوریا کی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر کی سرکاری رہائش الگ جگہ پر ہے۔

وزارتِ دفاع کے عہدے دار کے مطابق سابق وزیرِ دفاع کم یونگ ہیون نے حراستی مرکز میں خودکشی کی کوشش کی تاہم ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سابق وزیر دفاع کم یونگ ہیون استعفیٰ دے چکے ہیں اور بغاوت کے الزام میں گرفتار ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مارشل لاء نافذ کیا تھا تاہم اپوزیشن جماعتوں اور عوام کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آنے پر صدر نے چند گھنٹوں بعد ہی مارشل لاء واپس لے لیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید