• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی ادارے روزانہ 2.2 ارب روپے کا نقصان کرتے ہیں، وزیر خزانہ


 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومتی ملکیتی ادارے روزانہ سوا 2 ارب روپے کا نقصان کرتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وزیر خزانہ نے سیاسی استحکام کو ملکی معاشی ترقی کےلیے ضروری قرار دیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومتی ادارے روزانہ 2.2 ارب روپے کا نقصان کرتے ہیں، ریاستی ملکیتی اداروں نے 10سال میں 60 کھرب کا نقصان کیا، معیشت کے لیےسیاسی استحکام ضروری ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ دھرنوں سے ہر روز 190 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے، دھرنے دینے والوں کو اس سے پرہیز کرنا چاہیے، سیاسی قیادت کا ملکی سمت پر اتفاق ہونا چاہیے۔

تجارتی خبریں سے مزید